شوہر کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں، وہ مجھ سے 13 سال بڑے ہیں: مریم نفیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر امان کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے۔
مریم نفیس حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے کیریئر اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔نجی زندگی سے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس نے بتایا کہ مجھے میری فیملی میں کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ آپ جلدی شادی کریں، یہی وجہ تھی کہ میں نے 30 سال کی عمر میں شادی کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لئے شادی کا فیصلہ تب کیا جب مجھے اپنے لئے ایک صحیح شخص مل گیا، مجھ میں اور امان میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ عمروں کے درمیان ایک بہت بڑا فرق ہے۔مریم نفیس نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہر جگہ یہی کہتے ہیں مریم بہت بڑی اور میچیور ہے، میں امان کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہوں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ انسان کو زندگی ایسے ہی ہنسی خوشی گزارنی چاہئے۔واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے اپنے دوست اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ 2022 میں شادی کی تھی۔