ارجن رامپال نے ناکام شادی کی ذمہ داری قبول کرلی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ مہر جیسیا سے طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے شادی کی ناکامی کی ذمہ داری لے لی اور کہا کہ یہ بہت مشکل ہوتا ہے، اس سے بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
رنویر شو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ارجن نے کہا کہ لوگ اپنے ساتھ ہونے والی خرابیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتے ہیں، لیکن اصل مسئلہ آپکے اندر پیدا ہونے والی مایوسی اور خوش نہ ہونا ہوتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ جب انکی شادی ہوئی تو وہ بہت کم عمر تھے تاہم الگ ہونے کے بعد تنہائی کا احساس ہوا۔ 52 سالہ ارجن کا کہنا ہے کہ انکے اپنی سابقہ اہلیہ سے اب بھی اچھے تعلقات ہیں، مہر جیسیا اور دونوں بیٹیوں کے انکی موجودہ پارٹنر گبریئلا دیمتریادیس سے اچھی دوستی ہے۔
یاد رہے کہ ارجن رامپال نے اہلیہ سے الگ ہونے کے بعد گبریئلا دیمتریادیس سے 2019 میں تعلقات استوار کیے، جن سے اب ان کے دو بچے ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن رامپال نے مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی اور 2019 میں طلاق کی نوبت پیش آئی، دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔