قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلرز بجلی بن کر کالی آندھی پر ٹوٹ پڑے ، شاداب خان نے4اوورز میں 14 رنز دے کر 4وکٹیں اڑا لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلرز بجلی بن کر کالی آندھی پر ٹوٹ پڑے ، شاداب خان نے4اوورز ...
قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلرز بجلی بن کر کالی آندھی پر ٹوٹ پڑے ، شاداب خان نے4اوورز میں 14 رنز دے کر 4وکٹیں اڑا لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسری ٹی20میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاداب خان اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دوسری بار میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انہوں نے 4اوورز میں 14رنز دے کر 4وکٹوں کا شکار کیا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی :شاہینوں نے کالی آندھی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے دئیے گئے کم ہدف کے دفاع کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے باولرز نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ شاداب ریاض نے اپنی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی جبکہ وہاب ریاض نے23رنز کے عوض 1، حسن علی نے 35رنز دے کر 1جبکہ عماد وسیم نے 28رنز دے کر 1وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب عماد وسیم نے4اوورز میں28اور سہیل تنویر نے29رنز دئیے۔

پاکستان نے عراقی افواج کو پیشہ وارانہ تربیت دینے کے پیشکش کردی
پہلے بلے باز ایون لیوس 3 جبکہ سمنز صرف 1 سکور کر نے کے بعد ہی آوٹ ہوگئے۔کپتان بریتھ ویٹ بھی 15 رنز بنانے کے بعد و ہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بلے باز سنیل نارائن 9 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔شاداب خان نے 4 وکٹیں لیتے ہوئے ویسٹ انڈین بلے باز والٹن کو 21 ، سیمیولز کو 44 ،پولارڈ کو 3 اور رومن پویل کو صفر پر پویلیئن کی راہ دکھائی. 

واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں بھی شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے.

مزید :

ورلڈ T20 -