دوسرا ٹی ٹونٹی :شاہینوں نے کالی آندھی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ٹی ٹونٹی :شاہینوں نے کالی آندھی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ...
دوسرا ٹی ٹونٹی :شاہینوں نے کالی آندھی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو  3 رنز سے شکست دے دی ،لیگ سپنر  شاداب خان 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

شہریار خان کا پی سی بی سے اگلے سال علیحدگی، سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان، پی ایس ایل 2 کا آڈٹ شروع کرانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کے پہلے بلے باز ایون لیوس 3 جبکہ  سمنز   صرف 1 سکور  کر نے کے بعد ہی آوٹ ہوگئے۔کپتان  بریتھ ویٹ بھی  15 رنز بنانے کے بعد و ہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بلے باز سنیل نارائن 9 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوئے۔شاداب خان نے 4 وکٹیں لیتے ہوئے ویسٹ انڈیئن بلے باز والٹن کو 21  ، سیمیولز کو 44 ،پولارڈ کو 3 اور رومن پویل کو صفر پر پویلیئن کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو بلے باز کامران اکمل پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی سکور کیے بولڈ ہوگئے  جبکہ  دوسرے بلے باز بابر اعظم 27 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔احمد شہزاد  14 اور فخر زمان صرف 5 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہوگئے۔بلے باز شعیب ملک  نے 28 اور سہیل تنویر نے 4 رنز بنائے جبکہ  کپتان سرفراز احمد بھی  ٹیم کی گرتی وکٹیں نہ روک سکے اور صرف  12   رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔ عماد وسیم نے صرف 4 رنز بنائے اور ویلیئمز کی گیند پر بریتھ ویٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے ،وہاب ریاض نے  دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 13 رنز بنا کر رن  آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن اور بریتھ ویٹ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔