مصطفیٰ عامر قتل کیس، ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات، دھندہ کیسے شروع ہوتا تھا؟ کہانی منظرعام پر

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات، دھندہ کیسے ...
مصطفیٰ عامر قتل کیس، ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات، دھندہ کیسے شروع ہوتا تھا؟ کہانی منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار منشیات فروش فرحان عرف فیضی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات  سامنے آگئے، منشیات کا مکروہ دھندہ واٹس ایپ سٹیٹس سین آن ہے سے شروع ہوتا تھا۔

آج نیوز کے مطابق  مصطفٰی قتل کیس کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار منشیات فروش فرحان عرف فیضی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ، منشیات کا مکروہ دھندہ واٹس ایپ اسٹیٹس “ سین آن ہے “ سے شروع ہوتا تھا۔

جب منشیات فروش واٹس ایپ پر یہ اسٹیٹس لگاتا تھا اس مطلب خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کروانا ہوتا تھا، کوکین نامی منشیات کا آرڈر واٹس ایپ پر لیا جاتا تھا۔

  فرحان عرف فیضی نے بیرون ملک کالا دھن بے دریغ خرچ کیا۔ ملزم نے بیرون ملک دوروں میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ ویڈیو شوٹ بھی کروایا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے بیرون ملک دوروں میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ ویڈیو شوٹ کروایا۔ فرحان اینڈ چیف نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ییں۔