قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اپوزیشن کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 90 سے زیادہ ہے۔
"جنگ " کے مطابق حزب اختلاف نے قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی کیلئے اپنے ارکان کے نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مجوزہ بجٹ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔