جیکب آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا

جیکب آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا
جیکب آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 جیکب آباد ( آئی این پی ) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تھانہ محمد پور کی حدود گاؤں شہزادو لاشاری میں ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم ماجد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھابھی شبیراں لاشاری اور نوجوان پیار علی جت کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے معاملے پر پیش آیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکابندی کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ اور ملزم گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ پر سول سوسائٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔