111 افراد کا ٹارگٹ کلر عبدالسلام عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ 

111 افراد کا ٹارگٹ کلر عبدالسلام عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پولیس نے 111 افراد کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پولیس نے 111 افراد کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام کیخلاف دھماکہ خیر مواد اور غیر قانونی اسلحہ مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر عبد السلام کیخلاف 100 ایف آئی آر میں 111 افراد کے قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے انسدادد ہشتگردی کی منتظم عدالت سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ ملزم نے ایم کیو ایم لندن کے قیادت کے حکم پر 111 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔