ریپ کرنے کی کوشش، اس دوران خاتون نے ایسا کام کردیا کہ اب کبھی کسی سے زبردستی کے قابل ہی نہ رہے گا

ریپ کرنے کی کوشش، اس دوران خاتون نے ایسا کام کردیا کہ اب کبھی کسی سے زبردستی ...
ریپ کرنے کی کوشش، اس دوران خاتون نے ایسا کام کردیا کہ اب کبھی کسی سے زبردستی کے قابل ہی نہ رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے جنسی درندگی کے عادی مجرم کو ایسی سزا دے ڈالی کہ سن کر ہی ایسے بدطینت افراد کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر گرین وائل میں پیش آیا جہاں 61سالہ ڈینس سلیٹن نامی مجرم نے ایک خاتون کو چاقو کی نوک پر اغواءکیا اور اپنے گھر لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس کوشش کے دوران خاتون نے اپنے دانتوں سے اس کا عضو مخصوصہ کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تکلیف کے باعث ڈینس کے ہاتھ سے چاقو گر گیا جو اس خاتون نے اٹھایا اور اس پر کئی وار کرنے کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر بھاگ نکلی اور پولیس کے پاس چلی گئی۔ پولیس جب ڈینس کے گھر پہنچی تو وہ خون میں لت پت پڑا تڑپ رہا تھا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری کی گئی اور ایک ماہ تک اس کا علاج ہوتا رہا۔ پولیس کے مطابق ڈینس جنسی جرائم کا 40سالہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ ان چالیس سالوں میں وہ کئی طرح کے جنسی جرائم کے تحت متعدد بار گرفتار ہوا اور عدالت سے سزا پائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -