سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ , ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مشینی کاشت کے تاریخی دور کا آغاز کردیا گیا-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کر دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کاشتکاروں کو سپر سیڈر کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر ہر تحصیل میں جدید زرعی آلات رینٹل سروسز شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 60 دن میں کاشتکار کو زیرو پرافٹ پر جدید زرعی آلات کی رینٹل سروس شروع کرنے کا ٹارگٹ ہے-