یوم اقبال کی تعطیل کی منسوخی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یوم اقبال کی تعطیل کی منسوخی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان کے روبرو درخواست گزار فرہاد علی شاہ موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کی تعطیل کوئی جواز بتائے بغیریوم اقبال کی چھٹی منسوخ کی جس سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔ عدالت نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
قوم،اضطراب