ماہرین نے سیلفی لینے والوں کو ذہنی مریض قرار دیدیا

ماہرین نے سیلفی لینے والوں کو ذہنی مریض قرار دیدیا
ماہرین نے سیلفی لینے والوں کو ذہنی مریض قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (ویب ڈیسک)امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے والے دراصل ایک قسم کی ذہنی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ شکاگو میں امریکن سائیکیٹرک ایسو سی ایشن نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ سیلفی لینے والے افراد ذہنی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اورایسے لوگ ہر چیز کو اپنے اوپر حاوی کر لیتے ہیں، طبی ماہرین نے اس بیماری کو(سیلفیٹس) کا نام دیا ہے جس کی تین اقسام بتائی گئی ہیں۔جس میں پہلے نمبر پر بارڈر لائن سیلفیٹس ہے ،ا س بیماری کا شکار افراد دن میں 3 باراپنی تصویریں لیتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے ، جبکہ دوسرے نمبر پر وہ افراد آتے ہیں جو دن میں 3 بار اپنی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر تے ہیں جبکہ آخری دلچسپ قسم “کرونک سیلفیٹس” ہے ،اس میں وہ افراد شامل ہوتے ہیں جو دن بھر اپنی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس عادت سے جان چھڑانے کا فی الحال کوئی طریقہ نہیں تاہم اس سے بچنے کے لئے اس عادت میں مبتلا افراد “کاگنیٹو بیہیوریل تھراپی” (CBT ) کراسکتے ہیں جس سے اس ذہنی بیماری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -