''میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے'' بھارتی فوجی کی کھانا نہ ملنے کی ویڈیو کے بعد کشمیر کے محاذ پر کھڑا پاکستانی فوجی بھی میدان میں آ گیا، آرمی چیف کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی اور بھارتی دونوں دنگ رہ گئے

''میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے'' بھارتی فوجی کی ...
''میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے'' بھارتی فوجی کی کھانا نہ ملنے کی ویڈیو کے بعد کشمیر کے محاذ پر کھڑا پاکستانی فوجی بھی میدان میں آ گیا، آرمی چیف کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی اور بھارتی دونوں دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوجی اہلکار کی جانب سے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد کشمیر کے محاذ پر کھڑا پاکستانی فوجی اہلکار بھی میدان میں آ گیا ہے اور ادارے کی جانب سے ملنے والے کھانے کی تفصیلات بتانے کیساتھ ہی اپنے کمانڈر سے ایک ایسی اجازت طلب کر لی ہے کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک ویڈیو میں پاکستانی فوجی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”میں پاک فوج کا سپاہی ہوں اور اس وقت کشمیر کے محاذ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، چند دن پہلے ہندوستانی سوشل میڈیا پر فوجی بھائیوں کا انٹرویو سن کر مجھے بڑا دکھ ہوا کیونکہ ایک فوجی کے حالات اور مجبوریاں ایک فوجی ہی اچھے طریقے سے جان سکتا ہے۔
میری اس ویڈیو کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے اور الحمد اللہ میں پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور دنیا کو باور  کرانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج اور ہندوستانی فوج کے درمیان فرق جان لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ سرجیکل سٹرائیک کے دعوے داروں کی حقیقت کیا ہے ۔


میں یہ کھانا دکھانا چاہتا ہوں جو ہمارے یونٹ نے سرد موسم میں ہمیں فراہم کیا ہے۔ آج مجھے چنے کا سالن، حلوہ، انڈے اور گرم پراٹھا بھیجا گیا ہے اور چائے کا ایک تھرماس ہے جو پوسٹ پر موجود چار جوانوں کیلئے ہے ۔ میں یہ بات بتانے میں بڑا فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے کمانڈر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمیں ہمارے گھروں سے بھی اچھا کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
میں اپنے کمانڈر سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک فوجی ہونے کے ناطے ہمیں اس بات کی اجازت دی جائے کہ ہم سرحد پار فوجی کو اپنے راشن میں سے کچھ حصہ دے سکیں۔ یا پھر اس بات کا حکم دیا جائے کہ ہم سرحد پار دشمن کو سرجیکل سٹرائیک کا عملی نمونہ پیش کر سکیں۔
آخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ پچھلے کچھ دن پہلے ہندوستانی فوجی نے اپنے دل کی آہ نکالی تو اس کو اس طریقے سے غائب کیا گیا کہ اس کی بیوی آج بھی اس کا انتظار کر رہی ہے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -