مردوں کی وہ باتیں جو خواتین نا پسند کرتی ہیں

مردوں کی وہ باتیں جو خواتین نا پسند کرتی ہیں
مردوں کی وہ باتیں جو خواتین نا پسند کرتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) مرد ہمیشہ اس جستجو میں رہتے ہیں کہ انہیں معلوم ہوا کہ وہ کونسی باتیں ہیں کہ جو خواتین کو ان سے دور بھگا سکتی ہیں تاکہ ان سے مکمل پرہیز کیا جا سکے۔ ماہرین سماجیات نے اس موضوع پر تحقیق کر کے ایک سادہ فہرست مرتب کر دی ہے جس میں 10 اہم ترین باتوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر آپ میں ان 10 میں سے 3 یا زائد باتیں پائی جاتی ہیں تو خواتین کی طرف سے کوئی اچھی امید نہ رکھیں۔
1۔ بے ہنگم زندگی گزارنا، یعنی لباس، استعمال کی دیگر اشیاءاور اپنی شکل و صورت کی پرواہ نہ کرنا۔
2۔ کھانے پر اعتراض کرنا، یعنی یہ پسند نہیں تو کبھی وہ پسند نہیں۔ خواتین اس بات کو سخت ناپسند کرتی ہیں۔
3۔ جھوٹ بولنے والے حضرات کیلئے بھی خواتین کے ہاں کوئی نرم گوشہ نہیں۔
4۔ ہمیشہ رقم کی فکر کرنے والے بھی جو خود کنجوس ہوں اور خاتون کو بھی کنجوسی کا درس دیں۔
5۔ زندگی کے اہم فیصلوں، مواقع اور خصوصاً مشکل معاملات میں ذمہ داری سے بھاگنے والے بھی خواتین کی توجہ حاصل نہیں کر سکتے۔
6۔ مغرور مرد بھی اتنے ہی ناپسند کئے جاتے ہیں جتنے کہ احساس کمتری کے شکار مرد۔
7۔ آپس کی باتوں کو دوسروں کے سامنے کھول دینے والے مردوں کو خواتین ہمیشہ کیلئے ناقابل اعتبار قرار دے دیتی ہیں۔
8۔ جو مرد اپنی محبوبہ سے زیادہ خود کو اہمیت دیتے ہیں اور خود مرکز نگاہ بننا چاہتے ہیں انہیں بالکل پسند نہیں کیا جاتا۔
9۔ بدتہذیبی اور بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔
10۔ دھوکہ باز مرد کو خواتین صرف ناپسند نہیں کرتیں بلکہ اس سے نفرت بھی کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -