روس میں حزب التحریر کو رقوم فراہم کرنے والے بینکروں کے گروپ کی گرفتاری

روس میں حزب التحریر کو رقوم فراہم کرنے والے بینکروں کے گروپ کی گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی)روسی حکام نے کالعدم گروپ حزب التحریر کو رقوم فراہم کرنے والے بینکروں کے ایک گروپ کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بینکر گروپ کی گرفتاری کی تصدیق باقاعدہ طور پر روسی وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ روسی وزارت داخلہ کے مطابق یہ بینکر گروپ کالعدم گروپ کو ڈیڑھ ارب روبل جو کہ ساڑھے 4 کروڑ ڈالر بنتے ہیں کی فراہمی میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ روس میں حزب التحریر کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے جس کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہے۔ روسی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین نے روس میں ناجائز طور پر موجود وسطی ایشیائی ممالک کے شہریوں کی رقوم غیر ممالک میں منتقل کرنے کا طریقہ اپنا رکھا تھا جس پر اب انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -