نجی شعبہ توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے حکومت ہر ممکن سہولتیں فراہم کریگی،شہباز شریف

نجی شعبہ توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے حکومت ہر ممکن سہولتیں فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                        لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کی قیادت نے وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے لئے جس 32ارب ڈالر کے تاریخی اور بڑے سرماےہ کاری پیکیج کا اعلان کیا ہے اس پر پوری طرح عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی- سرمایہ کاری پیکیج کے تحت ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے- اقتصادی پیکیج کو بروئے کار لاکر نہ صرف توانائی کی کمی کے مسئلے پرقابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دورکاآغاز ہوگا- توانائی کے بحران نے صنعت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے علاوہ قومی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے- توانائی کی کمی کے پیش نظر شرح نمو میں بھی اضافہ نہیں کیا جا سکتا- اسی لئے حکومت توانائی کے بحران پر جلد ازجلد قابو پانے کے لئے دن رات کوشاں ہے- توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے صنعتکاروں،تاجروں،سرماےہ کاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے- نجی شعبہ توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے حکومت انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی-ان خیالات کا اظہار انہوںنے ےہاں مقامی ہوٹل میں کیپٹوپاورکے فروغ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا - صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی، وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی سیف اﷲ چٹھہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، صنعتکاروں،سرماےہ کاروں اور معروف بزنس کمپنیز کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی-محکمہ توانائی پنجاب اورانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (ورلڈ بینک گروپ ) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں کیپٹو پاور کے فروغ اور توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تجاویز و سفارشات مرتب کی گئیںوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹو پاور کے فروغ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد اچھی کاوش ہے اور اس کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جانا چاہےے- انہوں نے کہاکہ صنعتی،تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی کی اشد ضرورت ہے اورتوانائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا یاجا رہاہے- انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کوئلے ،سولر، ہائیڈل ، بائیو ماس، بائیو گیس ،گنے کے پھوگ اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور حکومت اس جانب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے- صنعتکار ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں ،حکومت تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 6مقامات پر کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے -ساہیوال میں حکومت پنجاب اپنے وسائل سے کوئلے سے 1320میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس لگا رہی ہے - ہمیں اپنی صنعتوں اور گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی فوری ضرورت ہے اس لئے ابتدائی طو ر پر درآمدی کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور کوئلے کی نقل وحمل کے لئے وزارت ریلوے سے بات ہوئی ہے -ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کی سربراہی میں کوئلے کی نقل و حمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کمیٹی کام کررہی ہے اور اس کمیٹی میں وفاقی اداروں کے نمائندے اور سٹیک ہولڈرز شامل ہےں- انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں- کوئلے کی مانینگ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے - توانائی کے منصوبے لگانے کے لئے مقامی کوئلے کو بھی بھرپورطریقے سے ا ستعمال میں لایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ چین نے بھارت میں کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کی ہے - چین ہمارا دوست ملک ہے او رہم بھی اس کی ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے-چین کی طرف سے 32ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کے پیکیج سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے انتھک محنت ، مکمل ہوم ورک اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا - اگر ہم اس پیکیج سے استفادہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو ےقینا تاریخ کا دھارا بدلے گا اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پا رک کے منصوبے کا آغاز کر کے سولر پاور میں لیڈ لی ہے -پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگا رہی ہے جس سے اس سال کے آ خر تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی-کانفرنس کے شرکاءکے سوالات کے جواب دےتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت توانائی کے شعبہ میں سرماےہ کاری کےلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے- اس لئے نجی شعبہ آگے آئے اور توانائی سیکٹر میں سرماےہ کاری کرے- کالا باغ ڈیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ کالا باغ ڈیم کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم اس منصوبے کو اسی وقت تعمیر کیا جا سکتاہے جب چاروں صوبے اس پر متفق ہوں کیونکہ قومی وحدت و یکجہتی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں- وفاقی سیکرٹری پانی و توانائی سیف اﷲ چٹھہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کے ا قدامات پر روشنی ڈالی - انہوںنے بتایا کہ گزشتہ 8ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے گردشی قرضہ ادا کیا ،پاور پالیسی کی منظوری دی،تربیلا فور کا سنگ بنیاد رکھا ،ہائیڈل اور کوئلے سے توانائی کے حصول کے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا- انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ا س سال 1800میگا واٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا- انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بجلی بحران پر قابوپانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہی - ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان نے پنجاب کے توانائی کے منصوبوں جبکہ قائد اعظم سولر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجم شاہ نے قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سفیر بھرت راج پڈیال یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور سیاحت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نیپال کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجو دہیں۔ دونوں ممالک کو سیاحت کے شعبہ میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نیپال اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دیا جانا چاہیئے۔ سیاحت کے شعبہ میں فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں اور اس ضمن میں پنجاب حکومت شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے نیپال کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی اور جلد ہی ایک وفد کھٹمنڈو جا کر نیپال کے حکام کے ساتھ شعبہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ مری کو سیاحوں کیلئے مزید خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شعبہ سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف ملک میں ٹورازم انڈسٹری کو ترقی دی جا سکتی ہے بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر نیپال کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شعبہ سیاحت میں بہت پوٹینشل موجود ہے۔ نیپال پاکستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کرشماتی شخصیت کے مالک ہیںجنہوں نے اپنی محنت اور کام سے لگن کے باعث پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سیاست کو عوام کی خدمت کا محور بنایا ہے اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔ میں نے نیپال کی قیادت کو بھی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے شاندار منصوبوں سے آگاہ کیا ہے جس پر وہ بھی ان کی بہت معترف ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت رانا مشہود احمد خان، سیکرٹری سیاحت اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔


نجی شعبہ توانائی سیکٹر مین سرمایہ کاری کے حکومت ہر ممکن سہولتیں فراہم کریگی،شہپباز شریف                                                            لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کی قیادت نے وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے لئے جس 32ارب ڈالر کے تاریخی اور بڑے سرماےہ کاری پیکیج کا اعلان کیا ہے اس پر پوری طرح عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی- سرمایہ کاری پیکیج کے تحت ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے- اقتصادی پیکیج کو بروئے کار لاکر نہ صرف توانائی کی کمی کے مسئلے پرقابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دورکاآغاز ہوگا- توانائی کے بحران نے صنعت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے علاوہ قومی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے- توانائی کی کمی کے پیش نظر شرح نمو میں بھی اضافہ نہیں کیا جا سکتا- اسی لئے حکومت توانائی کے بحران پر جلد ازجلد قابو پانے کے لئے دن رات کوشاں ہے- توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے صنعتکاروں،تاجروں،سرماےہ کاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے- نجی شعبہ توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے حکومت انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی-ان خیالات کا اظہار انہوںنے ےہاں مقامی ہوٹل میں کیپٹوپاورکے فروغ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا - صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی، وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی سیف اﷲ چٹھہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، صنعتکاروں،سرماےہ کاروں اور معروف بزنس کمپنیز کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی-محکمہ توانائی پنجاب اورانٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (ورلڈ بینک گروپ ) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں کیپٹو پاور کے فروغ اور توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تجاویز و سفارشات مرتب کی گئیںوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹو پاور کے فروغ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد اچھی کاوش ہے اور اس کانفرنس میں پیش کی جانے والی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جانا چاہےے- انہوں نے کہاکہ صنعتی،تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے توانائی کی اشد ضرورت ہے اورتوانائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا یاجا رہاہے- انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کوئلے ،سولر، ہائیڈل ، بائیو ماس، بائیو گیس ،گنے کے پھوگ اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور حکومت اس جانب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے- صنعتکار ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں ،حکومت تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے گی-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 6مقامات پر کول پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے -ساہیوال میں حکومت پنجاب اپنے وسائل سے کوئلے سے 1320میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس لگا رہی ہے - ہمیں اپنی صنعتوں اور گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی فوری ضرورت ہے اس لئے ابتدائی طو ر پر درآمدی کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں اور کوئلے کی نقل وحمل کے لئے وزارت ریلوے سے بات ہوئی ہے -ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کی سربراہی میں کوئلے کی نقل و حمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کمیٹی کام کررہی ہے اور اس کمیٹی میں وفاقی اداروں کے نمائندے اور سٹیک ہولڈرز شامل ہےں- انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں- کوئلے کی مانینگ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے - توانائی کے منصوبے لگانے کے لئے مقامی کوئلے کو بھی بھرپورطریقے سے ا ستعمال میں لایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ چین نے بھارت میں کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کی ہے - چین ہمارا دوست ملک ہے او رہم بھی اس کی ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے-چین کی طرف سے 32ارب ڈالر کی سرماےہ کاری کے پیکیج سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے انتھک محنت ، مکمل ہوم ورک اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا - اگر ہم اس پیکیج سے استفادہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو ےقینا تاریخ کا دھارا بدلے گا اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پا رک کے منصوبے کا آغاز کر کے سولر پاور میں لیڈ لی ہے -پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگا رہی ہے جس سے اس سال کے آ خر تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی-کانفرنس کے شرکاءکے سوالات کے جواب دےتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت توانائی کے شعبہ میں سرماےہ کاری کےلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے- اس لئے نجی شعبہ آگے آئے اور توانائی سیکٹر میں سرماےہ کاری کرے- کالا باغ ڈیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ کالا باغ ڈیم کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم اس منصوبے کو اسی وقت تعمیر کیا جا سکتاہے جب چاروں صوبے اس پر متفق ہوں کیونکہ قومی وحدت و یکجہتی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں- وفاقی سیکرٹری پانی و توانائی سیف اﷲ چٹھہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کے ا قدامات پر روشنی ڈالی - انہوںنے بتایا کہ گزشتہ 8ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے گردشی قرضہ ادا کیا ،پاور پالیسی کی منظوری دی،تربیلا فور کا سنگ بنیاد رکھا ،ہائیڈل اور کوئلے سے توانائی کے حصول کے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا- انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ا س سال 1800میگا واٹ اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف ملے گا- انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بجلی بحران پر قابوپانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہی - ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی جہانزیب خان نے پنجاب کے توانائی کے منصوبوں جبکہ قائد اعظم سولر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجم شاہ نے قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سفیر بھرت راج پڈیال یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور سیاحت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نیپال کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجو دہیں۔ دونوں ممالک کو سیاحت کے شعبہ میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نیپال اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دیا جانا چاہیئے۔ سیاحت کے شعبہ میں فروغ کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں اور اس ضمن میں پنجاب حکومت شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے نیپال کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی اور جلد ہی ایک وفد کھٹمنڈو جا کر نیپال کے حکام کے ساتھ شعبہ سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ مری کو سیاحوں کیلئے مزید خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شعبہ سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف ملک میں ٹورازم انڈسٹری کو ترقی دی جا سکتی ہے بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر نیپال کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شعبہ سیاحت میں بہت پوٹینشل موجود ہے۔ نیپال پاکستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کرشماتی شخصیت کے مالک ہیںجنہوں نے اپنی محنت اور کام سے لگن کے باعث پنجاب کو ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سیاست کو عوام کی خدمت کا محور بنایا ہے اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔ میں نے نیپال کی قیادت کو بھی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے شاندار منصوبوں سے آگاہ کیا ہے جس پر وہ بھی ان کی بہت معترف ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت رانا مشہود احمد خان، سیکرٹری سیاحت اور چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -