ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
29 جون جمعرات۔ شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج ثور
29 جون جمعرات۔ جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
برج جوزا
29 جون جمعرات۔کوئی ایسا حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے آپ کو ذہنی دباؤ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رومانوی اور قانونی امور خاص اہمیت کے حامل ہونگے۔
برج سرطان
29 جون جمعرات۔ بعض معاملات میں آپ کی منصوبہ بندی آپ کی کامیابی میں معاون ثابت ہوگی۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں طالب علم اپنی تعلیمی کمی کو دور کر سکیں گے۔
برج اسد
29 جون جمعرات۔ لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج سنبلہ
29 جون جمعرات۔ فیشن اور شوبز پر توجہ مرکوز رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
برج میزان
29 جون جمعرات۔ دور دراز سے کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن دوبارہ سے مستحکم ہو جائے گی دوست و احباب سے مل کر آپ نے سرے سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
برج عقرب
29 جون جمعرات۔ مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔
برج قوس
29 جون جمعرات۔ وقت کی قدرکرنا سیکھیں کیوں کہ اگر آپ وقت کی پابندی نہ کریں گے تو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ آپ کی دلچسپی کاروبار کو وسعت دینے کی طرف بڑھے گی۔
برج جدی
29 جون جمعرات۔ مشترکہ نوعیت کے کاروبار میںآپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ دوست احباب سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں ۔
برج دلو
29 جون جمعرات۔دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔
برج حوت
29 جون جمعرات۔عوامی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ مشکل کاروباری و ملازمتی امور پر کام کرنے سے پہلے پروگرام بنا کر مناسب لوگوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔