این اے 246 الیکشن کی شفافیت پر جماعت اسلامی نے اعتراض لگا دیا

این اے 246 الیکشن کی شفافیت پر جماعت اسلامی نے اعتراض لگا دیا
این اے 246 الیکشن کی شفافیت پر جماعت اسلامی نے اعتراض لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے رہنماءحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ این اے 246 میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے اس لیے جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی ۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی جانب سے جن خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ووٹ لسٹوں کو دوبارہ نہیں بنایا گیا اس لیے جماعت اسلامی ایسے انتخابات کو نہیں مانتی جس میں ووٹر لسٹیں سیاسی جماعت کے سیکٹر میں تیار کی گئی ہوں ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی عملے اور جعلی ووٹر لسٹوں سے تھا لیکن الیکشن کمیشن نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ۔

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ، جاننے کے لیے کلک کریں

جماعت اسلامی کے رہنماءنے مزید بتایا کہ رینجرز کی جانب سے انتخابات کے دوران اچھا کردار ادا کیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داری پوری نہ کرنے پر ان انتخابات کی ادھوری شفافیت کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ این اے 246 الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج پورا دن جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیتی رہی ہے لیکن صرف رینجرز کی موجودگی میں الیکشن کو شفاف نہیں بنایا جا سکتا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو حالات خراب کرنے کا موقع ہی نہیں ملا لیکن جماعت اسلامی کے کارکنان نے اپنے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیا ۔انہوں نے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں میں ان کا ساتھ دینے پر وہ کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔