نواز شریف نے 5جولائی کو شاہینوں کو وزیراعظم ہاوس طلب کرلیا

نواز شریف نے 5جولائی کو شاہینوں کو وزیراعظم ہاوس طلب کرلیا
نواز شریف نے 5جولائی کو شاہینوں کو وزیراعظم ہاوس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے 5جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وزیراعظم ہاوس طلب کر لیاہے جہاں ان کو انعام سے نوازا جائے گا۔

آئی سی سی نے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ سٹیٹس دیدیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 5جولائی بروز(بدھ)کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر آئی سی سی چیمپئن شپ میں بھارت کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے پر گرین شرٹس کے اعزاز میں ایک تقریب منقعد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بطور مہمان خصوصی طلب کیا ہے ۔تقریب میں فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کونوازشریف اپنے اعلان کے مطابق ایک ایک کروڑ فی کس انعام سے نوازیں گے اور یہی نہیں اس مو قع پر 13آفیشلزکوبھی 50،50لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -