سابق صدر زرداری نے وطن پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، بلاول کے 4 مطالبات اور بینظیر بھٹو کی برسی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

سابق صدر زرداری نے وطن پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، بلاول کے ...
سابق صدر زرداری نے وطن پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، بلاول کے 4 مطالبات اور بینظیر بھٹو کی برسی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپس پہنچتے ہی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے اور اپنے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کرنے کیلئے بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا ہے جس میں بلاول بھٹو کے 4 مطالبات اور بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

’یہ ایک بات جو پاکستانیوں میں ہے کسی اور میں نہیں ۔۔۔‘192ملکوں کا دورہ کرنے کے بعد پاکستان پہنچنے والی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا دل لوٹ لیا
اجلاس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ آصف زرداری نے صوبائی وزرا کو بھی بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے جبکہ پی پی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -