حکومت تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لیے بھر پور اور ٹھوس کوششیں کر رہی ہے:سائرہ افضل تارڑ

حکومت تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لیے بھر پور اور ٹھوس ...
حکومت تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لیے بھر پور اور ٹھوس کوششیں کر رہی ہے:سائرہ افضل تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(صباح نیوز)وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑنے پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کے لیے بھر پور اور ٹھوس کوششیں کر رہی ہے.

اگر آپ کے کمرے میں یہ چیز موجود ہے تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ سوتے ہوئے۔۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کا جنیوا میں و رلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں غریب ترین افراد کو علاج معالجہ اور طبی نگہداشت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تاریخی نیشنل ہیلتھ پروگرام جاری کیا گیا ہے اور اس پروگرام پر ملک بھر میں مرحلہ وار کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے جبکہ اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے طول و عرض میں دس لاکھ خاندانوں کومختلف بیماریوں کے علاج کے لیے معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو اختیار کرنے کے بعد ہمارا قومی صحت کا ویژن پالیسی کی کامیابی میں بڑا اہم عنصر ہے اور اس سے ہمیں وبائی اور غیر وبائی امراض، زچہ بچہ اور غذائی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں دائرہ کار کی فراہمی میں مدد ملی۔
وزیر قومی صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں بہت زیادہ پیش رفت کی ہے اور راس وقت ملکی تاریخ میں سب سے کم پولیو کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 2016 میں 20 تھے اور اس سال اب تک صرف 2 کیس رونما ہوئے ۔ جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالے سے منفرد ماڈل ہے جس کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔

مزید :

قومی -