آصف زرداری کی خوشخبری کا فیصلہ ہو گیا، بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاست کی شروعات کا اعلان متوقع

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیڑھ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر آصف علی زرداری نے کارکنوں سے خطاب میں جس خوشخبری کا اعلان کیا تھا اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر آج بلاول بھٹو کی پارلیمانی سیاست شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے کون سے دو اہم لیڈر بے نظیر بھٹو کی قتل کی سازش میں ملوث ہیں، طالبان لیڈر بیت اللہ محسود نے بینظیر بھٹو کو فون پر کیا کہا؟ بے نظیر بھٹو کے پروٹوکول آفیسر چوہدری محمد اسلم کے انٹرویو نے تہلکہ مچادیا
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی اوسی) کا نوڈیرو ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں اہم رہنماءشریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی سیاست شروع کرنے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ وہ جلد ہی ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر رکن قومی اسمبلی بنیں گے۔
پی آئی اے کی ایک اور لاجواب سروس ،بے نظیر کی برسی میں شرکت کے لیے جانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو غلط طیارے پر بٹھا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد جلد ہی ایک رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے گا اور بلاول بھٹو زرداری اس استعفے کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن کے ذریعے قومی اسمبلی پہنچیں گے۔