رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی، جیو سمیت 3چینلز کو پیمرا کے نوٹسز، 3 دن میں جواب طلب کرلیا

رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی، جیو سمیت 3چینلز کو پیمرا کے نوٹسز، 3 دن ...
رمضان نشریات ہدایات نامے کی خلاف ورزی، جیو سمیت 3چینلز کو پیمرا کے نوٹسز، 3 دن میں جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رمضان المبارک نشریات پر پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کی خلاف ورزی پر جیو انٹرنٹینمنٹ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے ہیں اور مذکورہ چینلز کو 3ایام میں جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی کا عمرہ سے رمضان المبارک کا آغاز
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) نے نجی ٹی وی چینلز جیو انٹرٹینمنٹ ، سندھ ٹی وی اور کے ٹی این کواسلام آباد ہائیکورٹ اور پیمرا کی طرف سے جاری کردہ رمضان نشریات ہدایت نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے، پیمرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ چینلز نے یکم رمضان المبارک کو شام کی ٹرانسمیشن کے دوران 9بجے سے قبل کوئز پروگرامز نشر کئے جو کہ پیمرا ہدایت نامہ کے پیرا 5کی خلاف ورزی تھی۔


پیمرا نے تینوں چینلز کو 31مئی2017ءدوپہر12بجے تک مذکورہ خلاف ورزی پر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے مزید برآن چینلز کے چیف ایگز یکٹیو آفیسرز کو بھی اسی دن ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے جبکہ حکم عددلی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -