عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس جاری ،آئندہ سماعت پر چالان پیش نہ کرنے پرمحکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے عدالتی حکم کے باوجود چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ستوکتلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ حکم دیا ہے۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ اوملزم کا چالان پیش نہیں کررہے ہیں،چالان پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے،ایس ایچ او طلبی نوٹسز کے باوجود چالان پیش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -