دلوں پر حکمرانی کرنے والا وہ جامع الصفات اسم اعظم جو ذاکر کے سامنے دشمنوں اور ظالموں کوبھی مطیع کردیتا ہے
پیر ابو نعمان رضوی سیفی
دنیا کو فتح کرنے کی تمنا بہت سے لوگوں میں پائی جاتی ہے اور اسکے لئے وہ دولت اور طاقت کا بے دریغ استعمال بھی کرتے ہیں۔لیکن ایسی فتح ،بالا دستی کا کیا فائدہ جو انسان کو تکبر میں مبتلا کئے رکھے ۔دنیا میں بالا دستی اور دوسروں کے دلوں کو اپنی محبت کی طاقت سے تسخیر کرکے اچھے کام کرنا نیک کام ہے ۔جو لوگ اچھائی کی نیت رکھتے ہیں وہ اسم پاک یا مھیمن کا ورد کیا کریں ۔اس میں دنیا اور دلوں کو تسخیر کرنے کی بے پناہ قوت پائی جاتی ہے۔ یہ ایسا جامع الصفات اسم ربّی ہے کہ کوئی بھی انسان اسکی خصوصیات جان لے تو ساری زندگی یا مھیمن کا ورد جاری رکھے ۔اس کے عامل سے دشمن خوف محسوس کرتے ہیں، اس کا رعب و دبدبہ ہر شخص کے دل میں بیٹھ جاتا ہے اور اس کے سامنے سخت سے سخت دل کے لوگ بھی موم بن جاتے ہیں۔صوفیا کرام بتاتے ہیں کہ اس کا عامل اگر کسی حاکم کے آگے جاکر فریاد کرے اور انصاف کا طالب ہو تو حاکم اس کا استقبال یوں کرتا ہے جیسے کسی بادشاہ کا کیا جاتا ہے۔ 40دن اس اسم پاک کو313مرتبہ اوّل و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنے سے دشمن دوست بن جاتے،ظالم اپنی ہیبت کھو بیٹھتے ہیں ۔ پاکیزگی اور نیت کا درست رہنا لازم ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com