جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ،مصباح الحق،کامران اکمل ،سہیل تنویر، عمرگل سمیت14پاکستانی کر کٹرز کو کوئی خریدار نہ ملا
کیپ ٹاؤن(آئی این پی)جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصباح الحق،کامران اکمل ،سہیل تنویر، عمرگل سمیت14پاکستانی کر کٹرز کو کوئی خریدار نہ مل سکا۔
پی سی بی کا افغان لیگ کے لئے کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے ڈرافٹنگ کی گئی جس میں 8پاکستانی کر کٹرز کو مختلف ٹیموں میں منتخب کیا گیا جن میں عمر اکمل، محمد نواز اور وہاب ریاض کی خدمات بینونی زلمی نے حاصل کیں، محمد حفیظ اور فخر زمان ڈربن قلندرز کا حصہ بنے، انور علی کو نیلسن منڈیلا نے اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ یاسر شاہ جوہانسبرگ جائنٹس کا حصہ بنے۔دوسری جانب احمد شہزاد، سلمان بٹ، سمیع اسلم، فواد عالم، افتخار احمد، کامران اکمل، مصباح الحق، محمد رضوان، عبدالرزاق، محمد عباس، سہیل خان، سہیل تنویر، عمرگل اورسعید اجمل کی کسی نے بات تک نہیں پوچھی۔واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ کے 8 شہروں میں کھیلا جائیگا جس کا آغاز 3 نومبر سے ہی ہوگا۔