بھارت سری لنکا تیسرا ون ڈے،دھونی گراؤنڈ میں نیند کے مزے لیتے رہے
پالی کیلے(آئی این پی)بھارت اورسری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران سری لنکن فینزکی جانب سے بوتلیں پھینکے جانیکی وجہ سے میچ 35منٹ تک رکا رہا، اس دوران سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی گراؤنڈ میں نیند کے مزے لیتے رہے۔
جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ،مصباح الحق،کامران اکمل ،سہیل تنویر، عمرگل سمیت14پاکستانی کر کٹرز کو کوئی خریدار نہ ملا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بھارت نے جسپریت بھمرا کی نپی تلی بولنگ اورروہت شرما کی شاندارسنچری کی بدولت سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں 0-3کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔بھارت کوآخری 6اوورزمیں 8رنزدرکارتھے توسٹینڈزمیں موجود سری لنکن تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں جس کی وجہ سے کھیل کو35منٹ تک روکنا پڑا۔سابق بھارتی کپتان مہیندرسنگھ دھونی نے موقع کا فائدہ اٹھایا اورگراؤنڈ میں ہی خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں روہت شرما اورمہندردھونی نے5ویں وکٹ کی شراکت میں 157رنزبنا کربھارت کومیچ اورسیریزجتوادی تھی