میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے تب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا:ایم ایس دھونی

میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے تب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا:ایم ایس دھونی
میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے تب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا:ایم ایس دھونی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دنیائے کرکٹ میں سب سے بڑا میچ جانا جاتا ہے ،جسے ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے ،اور اگر بات کریں دو نوں ممالک کے کھلاڑیوں کی تو وہ اس میچ سے باہر نہیں بیٹھ سکتے ۔چاہے ان کی صحت ان کو اس بات کی اجازت دے یا نہ دے۔

بھارت سری لنکا تیسرا ون ڈے،دھونی گراؤنڈ میں نیند کے مزے لیتے رہے
اسی طرح کا انکشاف مہندرا سنگھ دھونی نے ایک تقریب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ فروری 2016میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں وہ انجری کے باعث بھی کھیلے ،بھارتی چیف سلیکٹر نے ان کو منع کیا تو دھونی نے کہا کہ میری ایک ٹانگ بھی ٹوٹ جائے پھر بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلوں گا۔
واضح رہے بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کو ئی بھی سیریز نہیں ممکن نہیں ہو رہی ،پاک بھارت آخر ی ٹاکراآئی سی سی چمپینز ٹرافی میں ہو اتھا جس میں پاکستان نے بھارت کو یک طرفہ شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -