قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، پیپلزپارٹی کے جلسے سے واپس آنیوالے 5 افراد جاں بحق

قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، پیپلزپارٹی کے جلسے سے واپس آنیوالے 5 افراد جاں ...
 قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، پیپلزپارٹی کے جلسے سے واپس آنیوالے 5 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (ویب ڈیسک)  قومی شاہراہ جنوں بائے پاس کے مقام پر کار کھائی میں گرگئی، حادثے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے ہے، گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔  کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد  واپس نوشہروفیروز جا رہے تھے۔