حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری کردی،ریٹائر سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری کردی،ریٹائر سرکاری ملازمین ...
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری کردی،ریٹائر سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شرط پوری کردی،ریٹائرہونے والے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دی،آئی ایم ایف کو آگاہ کردیاگیا، وزارت خزانہ نے 2نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام وزارت خزانہ کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن گزشتہ 24ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی،پنشن میں سالانہ اضافہ ایوریج تنخواہ کے مطابق ہی ہوگا، ریٹائرڈ ملازم کسی ادارے میں دوبارہ نوکری پر تنخواہ یا پنشن میں سے کوئی ایک لے گا، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں سہولیات نہیں ملیں گی۔

وزارت  خزانہ کے مطابق شوہر یا اہلیہ دونوں سرکاری ملازمین ہونے کی صورت میں پنشن  کی اہلیت بھی طے کر دی گئی،شوہر کو دوبارہ نوکری ملنے پر پنشن صرف ریٹائرڈ اہلیہ کو ملے گی،دونوں کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں الگ، الگ پنشن کے حصول کے مجاز ہوں گے،پےاینڈپنشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق اصلاحات متعارف کرائی گئیں،اقدام سے سالانہ پنشن بل کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔