مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلرگوشت کی قیمت میں 10روپےتک کااضافہ ہوا،جس کے بعد مرغی کےگوشت کی قیمت406روپےفی کلومقرر ہو گئی،زندہ برائلر مرغی کاہول سیل ریٹ 270روپےفی کلومقرر ہو گیا جبکہ زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ280روپےفی کلومقرر ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام ،250روپےدرجن مقرر ہے،ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 380 روپے کی فروخت   ہو رہی ہے۔