بلوچستان میں تمام فوجی آپریشن بند کرکے سیاسی حل کرنے کا اعلان ، کوئی امیدوار ٹھیک نہیں تو ٹھیک کردوں گا: عمران خان

بلوچستان میں تمام فوجی آپریشن بند کرکے سیاسی حل کرنے کا اعلان ، کوئی امیدوار ...
بلوچستان میں تمام فوجی آپریشن بند کرکے سیاسی حل کرنے کا اعلان ، کوئی امیدوار ٹھیک نہیں تو ٹھیک کردوں گا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لورالائی ،سبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلوچستان میں تمام فوجی آپریشن بند کرکے مسائل سیاسی طریقے حل کرنے اور اگر کوئی امیدوار ٹھیک نہیں تواُسے ٹھیک کرنے کااعلان کردیا۔ اُن کاکہناتھاکہ تبدیلی کا وقت آچکاہے ،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے، تبدیلی کے بغیر اب پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ تبدیلی کا وقت آچکاہے ، تبدیلی نہ آئی تو سب کا مستقبل اندھیرے میں ہے ،روشن پاکستان کیلئے تبدیلی ناگزیر ہے ، گیارہ مئی کو نئے پاکستان کا آغاز کرناہے ،ہمیں اپنی تقدیرخود بدلنی ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے ایک پیغام لے کر آیاہوں ، اگر لوگوں کو اپنی تقید بدلناہے تو جدوجہد کرنی ہوگی ، خدا اُس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتاجو اپنی تقدیر خود نہیں بدلتی ،معلوم ہے کہ سبی گرم ترین علاقہ ہے ، شیرکا شکاری ہوں لیکن بلوچستان میں شیر ہی نہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہاکہ اقتدارمیں آکر لوکل باڈیز کا نظام لائیں گے ، ترقیاتی فنڈز ایم این اے یا ایم پی اے کی بجائے عوام کو دیں گے ،مغرب میں جمہوریت کی وجہ بلدیاتی نظام ہے ، آج کا نظام غلامی کا نظام ہے ، پیشہ ور سیاستدانوں کی جیب میں عوام کا پیسہ ہے ، سیاسی فنکاروں اور مگرمچھوں کا وقت ختم ہوگیاہے ۔ عمران خان نے کہاکہ بلوچ نے بلوچ پر ظلم کیا، جب تک نظام نہیں بدلیں گے تو ظلم ہوتے رہیں گے ، عوام اس مرتبہ قومیت یا فرقہ سے بالاتر ہوکر نظریہ کو ووٹ دیں ۔اُنہوں نے کہاکہ بلوچستان امیر ترین صوبہ اور یہاں کے رہنے والے غریب ہیں ، وہ ساری قوموں اور صوبوں کواکٹھاکریں گے ، بلوچستان کے عوام کو حقوق دیں گے ، پشتونوں پر ہونیوالاظلم ختم کرکے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ عمران خان نے کہاکہ اگر کوئی امیدوار ٹھیک نہیں تو فکر نہ کریں سب کو ٹھیک کردوں گا ،نوجوان اور اچھے لوگ سامنے لائیں گے ، بلوچستان میں فوجی آپریشن ہمیشہ کیلئے ختم کرکے تمام مسائل کا سیاسی حل تلاش کریں گے ، چمالانگ میں کوئلہ کی کان سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ عمران خان نے کہاکہ بلوچستان کے سب سے بڑے مسائل میں سے پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے ،لاپتہ افراد ، لاشیں ملنے کا معاملہ اقتدار میں آکرحل کردیں گے ، گیارہ مئی کو تحریک انصاف کو اپنی جنگ بناناہے ۔اُن کاکہناتھاکہ عمران خان کیلئے نہیں بلکہ اپنی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ دیں اور گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگائیں ۔