ملکی ترقی اور استحکام سب سے مقدم، معاشی بہتری روشن مستقبل کی نوید: گورنر پنجاب
لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت کو مضبوط بنانا ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئینی استحکام با الخصوص پنجاب کی ترقی کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں ترقی اور استحکام سب سے مقدم ہے، ملک میں معاشی بہتری روشن مستقبل کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹاجاسکتا ہے۔
گورنر پنجاب