پٹرول 1.35، ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا

  پٹرول 1.35، ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 رو پے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2  روپے 61  پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔

پٹرول

مزید :

صفحہ اول -