مسلم لیگ ن کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو حقیقت کا روپ دینگے، چودھری عبدالغفور
لاہور(جنرل رپورٹر) سابق صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے انتخابی اعلانات کو مرحلہ وار حقیقت کا روپ دیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی خلوص دل سے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں وہ ایسی اصلاحات کریں گے جس سے ملک غربت، جہالت، لاقانونیت، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے اندھیروں سے باہر نکل کر روشنی اور ترقی کے سفر پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کیلئے پرعزم ہیں، جلد ہی مسائل کے بھنور میں پھنسے ہوئے پاکستان کو نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی حکومت قوم کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف لانے کیلئے مضبوط ارادوںاور جرات کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔