یوسف رضا گیلانی، ایس ایم تنویر عاطف اکرام شیخ کی نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس ملتان میا ں بختاور تنویر شیخ کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

  یوسف رضا گیلانی، ایس ایم تنویر عاطف اکرام شیخ کی نومنتخب صدر چیمبر آف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی شیخ عاطف اکرام معروف کاروباری شخصیت اور سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ایوان تجارت و صنعت ملتان کے (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددینے ایوان تجارت ملتان پہنچ گئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی بھی فون پر نومنتخب صدر بختاور تنویر شیخ کو مبارکباد نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اورمعروف کاروباری شخصیت اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان پہنچے انہوں نے نومنتخب صدر میاں بختاور تنویر شیخ اور سینیئر نائب صدر خواجہ محسن مسعود سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولو ں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ملکی معاشی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نومنتخب صدر میاں بختاور تنویو شیخ نے ایس ایم تنویر کی مبارکباد کے لیے چیمبرآمد پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ میاں تنویر اے شیخ، خواجہ محمد یوسف، میاں راشد اقبال، خواجہ محمد عثمان، خواجہ محمد یونس، شیخ محمد عاصم سعید،  میاں فضل الہی شیخ اور دیگر موجود تھے۔ دریں اثنا چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے بھی نومنتخب صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ کو ٹیلی فون پر بلامقابلہ الیکشن میں کامیابی اور عہدہ صدارت سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔