پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا، تربیت ضروری ہے، نواز الدین صدیقی کا ینگ ٹیلنٹ کو مشورہ

پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا، تربیت ضروری ہے، نواز الدین صدیقی ...
 پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا، تربیت ضروری ہے، نواز الدین صدیقی کا ینگ ٹیلنٹ کو مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ اداکاری میں کامیابی کے لیے تربیت ضروری ہے اور پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کے لیے تربیت اہم ہے، چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، کیونکہ یہ آپ کی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے۔نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ان کی بیٹی شورا اداکاری کی تربیت کے لیے لندن گئی ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔یاد رہے کہ شورا نے لندن کے ویسٹ اینڈ اسٹیج تھیٹر سمر اسکول میں ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ پلے میں حصہ لیا جس پر نوازالدین صدیقی نے فخر کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تفریح -