فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اہم کردار ادا کروں گا،کرس گیل

فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اہم کردار ادا کروں گا،کرس گیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولکتہ (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے تمام کھلاڑی فائنل میں بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں فتح پر بے حد خوشی ہوئی، یہ ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم لینڈل سیمنز کی ناقابل شکست اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی ٹیم کی طاقت کا اندازہ تھا اسلئے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لینڈل سیمنز سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑی فائنل میں بھی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے ۔