ڈور سے گردنیں کٹنے کے واقعات کا اصل ذمہ دار پکڑا گیا
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر میں پولیس نے خطرناک کیمیکل والی ڈور بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم کی فیکٹری میں کیمیکل ڈور تیار کر کے پنجاب کے بڑے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ پولیس نے فیکٹری سے کیمیکل، ڈور، کانچ پاؤڈر، رولنگ اور کلر مشین سمیت سامان قبضے میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم قصور کا رہائشی ہے اور پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے بہاولنگر میں فیکٹری بنا رکھی تھی، پولیس نے ڈور سے گردنیں کٹنے کے اصل ذمہ دار اور فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔