پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا،ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہونگے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار کو عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

مزید :

سیاست -قومی -