پیرس اولمپکس: تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریف کو شکست کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار

پیرس اولمپکس: تاجک ایتھلیٹ کا اسرائیلی حریف کو شکست کے بعد ہاتھ ملانے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اَللہُ اَکَبْرکا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل ہوچکےہیں جس میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 39 ہزار 480 افراد شہید اور 91 ہزار 128 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -