بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب 

بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے ...
بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے بھاٹی چوک سے پرانے مچھلی بازار کی منتقلی کے معاملے پر دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بھاٹی چوک سے پرانے مچھلی بازار کی منتقلی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظفر اقبال اور دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پرانا مچھلی بازار شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے مچھلی بازار کی منتقلی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے عدالتی حکم کے باوجود دکانیں سیل کیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انتظامیہ کو دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم دے ،عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ۔