یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری  ضمانت کی درخواستوں پر ریمارکس

یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ...
یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری  ضمانت کی درخواستوں پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 21دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی، جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پہلی ترجیح یہ ملک ہے جو مسائل ہیں ان کوپارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب اور فیصل امین کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس شکیل احمد نےکہاکہ یہ ملک سلامت ہے تو ہم ہیں،پہلی ترجیح یہ ملک ہے جو مسائل ہیں ان کوپارلیمان میں بیٹھ کر حل کریں،جب کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتا ہے تو اس ملک کا نقصان ہوتا ہے،اگر کوئی سکیورٹی والا زخمی ہوتاہے تو وہ بھی اس ملک کا بیٹا ہے،عمر ایوب صاحب آپ پر زیادہ ذمہ داری بنتی ہے آپ اپوزیشن لیڈر ہیں،عمرایوب نے کہاکہ میرے خلاف بہت زیادہ ایف آئی آردرج کی گئیں ہیں،اپوزیشن لیڈر ہوں اور جوڈیشل کمیشن کا بھی ممبر ہوں،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب اور فیصل امین کو 21دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔