سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی
سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 برس سے ریفرنس دائر ہے جبکہ نیب کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی کینال منظور نہیں ہو گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ پانی کے معاملے پر موقف واضح ہے۔
سابق سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ کی زمین بنجر نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے قوم پرست بھی اس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں آئیں گی تو ساتھ جدوجہد کریں گے۔