ملک دشمن عناصر کو شکست فاش دے کر ہی رہیں گے،غلام عباس صدیقی

ملک دشمن عناصر کو شکست فاش دے کر ہی رہیں گے،غلام عباس صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار) اسلامی تحریک طلبہ محبان اسلام اور محبان پاکستان تیار کر رہی ہے ملک دشمن عناصر کو شکست فاش دے کر رہیں گے اسلامی اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اسلامی تحریک طلبہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے وفا کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ملک جس مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اس میں نوجوانوں کو اپنا کردار داد کرنا ہوگا پروگرا م میں محمد عدنان،محمد عمران،طارق خان،محمد حفیظ ،فہیم جاوید ودیگر رہنماؤں اور کاکنان نے بھی نے شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے خواہ و سازش حکومتی سطح پر ہو یا کسی اور سطح پر ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ برادری اپنے اندر اسلام اور پاکستان سے محبت کا جذبہ رکھتی ہے طلبہ کو عملی طور پر اسلام اپنا کر دنیا کے سامنے اسلام کا چہرہ پیش کرنا ہوگا اسلام دین امن ہے جس نے تمام انسانوں کو جینے کو شعور ودستور دیا آج مسلمان اس لئے زوال پذیر ہیں کہ انہوں نے اسلام پر عمل کرنا ترک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں امن وسلامتی اسلامی نظام کے قیام سے ہی آئے گی         حکمران اسلام کوقائم کرنے لئے میدان عمل میں اتریں تو یہ سب مسلمانوں کے لئے بہتر ہوگا انہوں نے مزید کہا توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنے والے مسلمانوں کے مجرم ہیں اگر یورپ ومغرب نے اسلام کے مجرم اہلیان اسلام کو نہ دئیے توتیسری عالم جنگ شروع ہو جائے گی مسلمان اپنے آقا ومولا حضرت محمد ﷺ کی ناموس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کر سکتے مسلمان حکمران تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لئے میدان عمل میں اتر کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں ورنہ مسلم حکمران بھی مسلمانوں کے مجرم ہوں گے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے ہر مسلمان میدان عمل میں ہے مگر مسلم حکمران منافقت کر رہے ہیں ۔