90 سال پرانا 1933 کا اردو میں لکھا گیا شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

90 سال پرانا 1933 کا اردو میں لکھا گیا شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل
90 سال پرانا 1933 کا اردو میں لکھا گیا شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Twitter/@SonyaBattla2

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر 90 برس پرانے متحدہ ہندوستان کے زمانے کے اردو میں لکھے گئے شادی کے دعوت نامے کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ شادی کارڈ سونیا بٹلہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شیئر کیا ہے  جو ان کے نانا کی شادی کا ہے اور انہیں اپنی والدہ کی دراز سے ملا ہے۔ اردو میں تحریردعوت نامے میں مہمانوں کو شادی میں شرکت کے لیے دلی کی گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا ہے اور بارات کی روانگی کا وقت سوا 11 بجے دیا گیا ہے۔اسی کارڈ میں ولیمے کے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور تقریب کا وقت صبح 10 کا ہے۔

ایک صارف نے اس دعوت نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا "جہاں سے برات روانہ ہوئی اور جس مقام پر گئی، یہ فاصلہ تقریبا آدھے گھنٹے کا ہے۔ دلی اور انتہائی معروف اور مصروف مقام ہے اور مسلمانوں کی اکثریت یہاں رہتی ہے."

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دعوت نامہ جید پریس بلی ماراں دلی  سے چھپوایا گیا تھا جو ان کے دادا حکیم ذکی احمد خان نے 1919 میں شروع کیا تھا۔ بد قسمتی سے 2018 میں کاروبار کے 100 سال پورے ہونے سے چند مہینے پہلے اس کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -