شہر بھر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہڈیارہ میں شکیل سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون۔قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسلم سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں محسن رضا سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ہنجروال میں عاصم سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں سجاول سے 1لاکھ 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں فراست سے 1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹاون اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ نولکھا سندر اور ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔