2024: ایدھی ایمبولینس سے ایک لاکھ 23 ہزار افراد، میتیں منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فا ؤنڈیشن لاہور کی سالانہ2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی 123962مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سال 2024ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے942افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 3872افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ 92352مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔ 31610میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔579 لاوارث میتوں کو ایدھی فا ؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام بھی کیا گیا۔ 465 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔