گلبرگ، برکی پولیس کا ڈانس پارٹی پرچھاپہ، 56 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ، برکی پولیس نے نجی ہوٹل اور فارم ہاؤس میں چھاپہ مار کر 56 سے زائد مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا، گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 30افراد جبکہ برکی پولیس نے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ کے دوران30 افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، شراب اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔