گوجرانوالہ،نامعلوم افراد کا شہری پر تشدد، زخمی حالت میں پھینک کر فرار
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ونیہ والا موڑ کے قریب شکر گڑھ کے رہائشی ندیم ولد شریف کو نامعلوم افراد تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینک گئے، جو کہ اطلاع ملنے پر فاؤنڈر و صدر احساس خلق ویلفیئر سوسائٹی حاجی حسن کھوکھر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ندیم کو اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولینس منگوا کر ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر حاجی حسن کھوکھر نے زخمی کا علاج معالجہ کروایا، زخمی ندیم کو سر پر گہری چوٹ سمیت پورے جسم پر تشدد کیا گیا تھا۔ زخمی ندیم کے لواحقین نے فاؤنڈر و صدر احساس خلق ویلفیئر سوسائٹی حاجی حسن کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حاجی حسن کھوکھر کا زخمی کے ورثاء پر احسان ہیں جو کہ وہ زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔